فلکی طبیعیات
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - ستاروں اور سیاروں کا علم،احرام سماوی کا علم (موجودات) "طول موج کی یہ تبدیلی فلکی طبیعیات میں کافی اہمیت رکھتی ہے۔" ( ١٩٦٧ء، آواز، ٤٤١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ صفت 'فلکی' کو عربی ہی سے ماخوذ اسم جمع طبیعیات کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "آواز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ستاروں اور سیاروں کا علم،احرام سماوی کا علم (موجودات) "طول موج کی یہ تبدیلی فلکی طبیعیات میں کافی اہمیت رکھتی ہے۔" ( ١٩٦٧ء، آواز، ٤٤١ )
جنس: مؤنث